شوبز

"میرے اپنے”۔۔۔حاجرہ یامین اور علی عباس کا نیا پراجیکٹ مکمل

اداکارہ حاجرہ یامین اور علی عباس نجی اے آر وائی کے ڈرامے ‘میرے اپنے’ میں اداکاری کے لیے تیار ہیں۔

‘تیرا غم اور ہم’ اور ‘عہدِ وفا’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی حاجرہ یامین نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی اور علی عباس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈرامے سے متعلق بتایا۔اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ہم آپ کے لیے جلد آرہے ہیں’۔

اس ضمن میں حاجرہ یامین نے کہا کہ ڈرامے میں ایک بڑی کاسٹ ہے، میرے اور علی عباس کے علاوہ اس میں وسیم عباس جیسے ممتاز اداکار، زویا ناصر، اریز احمد، زینب شبیر، اسامہ خان اور دیگر شامل ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘بنیادی طور پر یہ دو گھرانوں کے گرد گھومتی ہے جس کا تعلق اصل میں ایک بڑے خاندان سے ہے’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘ڈرامے میں، میں نے اور علی عباس نے جو کردار ادا کیے ہیں وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تاہم والد کی جانب سے اپنے خاندان کے مالی تحفظ کے لیے وٹہ سٹہ کی شادی پر اصرار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے’۔حاجرہ یامین نے کہا کہ ‘یہ ایک گھریلو کہانی ہے اور امید ہے کہ ناظرین خود کو اس سے جوڑ سکیں گے’۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے ڈیجیٹل نے ڈرامے کا ٹیزر یوٹیوب سمیت مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.