شوبز

سعد قریشی کورونا کا شکار ؛دعاؤں کی اپیل

 اداکار سعد قریشی عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے۔

سعد قریشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی اسٹوری میں بتایا کہ ’اُنہوں نے اپنی مکمل کورونا ویکسینیشن کروالی تھی لیکن اس کے باوجود بھی اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘اداکار نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! حالیہ دنوں میں جو لوگ مجھ سے ملے وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔‘اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔‘

سعد قریشی نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ! ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.