شوبز

میگھا نے  یوم دفاع کے حوالے سے ملی نغمے کا ٹیزر ریلیز کردیا

اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے  یوم دفاع کے حوالے سے ملی نغمے کا ٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا

میگھا نے 6 ستمبر کی مناسبت سے خصوصی نغمہ تیار کیا ہے ملی نغمے میں پاکستان کی افواج کی بہادری اور قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے ملی نغمے کی عکسبندی لاہور کے تاریخی مقامات پر کی گئی ہے۔ٹیزر کو شایقین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔ گلوکارہ میگھا کا کہنا ہے مکمل ملی نغمہ چھ ستمبر کو ان کے یوٹیوب چینل” میگھا جی آفیشل ” اور سوشل میڈیا پرریلیز کر دیا جائےگا ملی نغمے کی میوزک طارق طافو نے دی ہے جبکہ نغمہ نگار علی بخاری ہیں ملی نغمے کے ڈائریکٹر سلیم خان اور ڈی او پی آصف جاوید ہیں جبکہ ترتیب اور آرگنائزر زیشان علی جانو اور وقاص علی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.