شوبز

سونیا حسین خطرناک بیماری کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئیں

اداکارہ سونیا حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہستال داخل کرادیا گیا ہے۔

سونیا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی صحت سے متعلق ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے ہاتھ پر ڈرِپ لگی ہوئی ہے۔

سونیا حسین نے تصویر کے کیپشن میں درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم! خود کو ہائیڈریٹ رکھیں۔اداکارہ کے کیپشن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پانی کی کمی کی وجہ سے اُن کو کوئی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی والدہ سے ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.