شوبز

"وینس فلم فیسٹیول "کا میلہ ؛۔۔۔پاکستانی فلم کی نمائش بھی ہوگی

کورونا وبا کے باوجود فرانس میں دنیا کے قدیم ’وینس‘ فلم فیسٹیول کا 12 روزہ میلہ جاری ہے، جس میں دنیا کے متعدد ممالک کی فلمیں بھی پیش کی جائیں گی۔

اس سال وینس کا 78 واں سالانہ فیسٹیول منعقد کیا گیا، جس کے پہلے دن یعنی 31 اگست کو صرف دو فلموں کی نمائش کی گئی۔

11 ستمبر تک جاری رہنے والے فلم فیسٹیول میں مختلف مقامات پر 70 سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی، جن میں میگا بجٹ ہولی وڈ فلم سمیت کم بجٹ کی فلمیں بھی شامل ہیں۔

فیسٹیول کے دوران زیادہ تر یورپی ممالک، جرمنی، فرانس، برطانیہ، اسپین، اٹلی، امریکا اور کینیڈا و لاطینی امریکی ممالک کی فلمیں پیش کی جائیں گی، تاہم میلے کے دوران کم از کم ایک پاکستانی اور ایک بھارتی فلم بھی پیش کی جائے گی۔

پاکستانی فلم ’ملاقات‘ کو 10 ستمبر کو دکھائی جائے گی مذکورہ فلم کی ہدایات پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز سیماب گل نے دی ہیں اور اس میں پریزے فاطمہ اور حمزہ مشتاق نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔کورونا کے پیش نظر فیسٹیول کے دوران سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.