شوبز

نیٹ فلیکس کی نئی فلم Ehrengardکیلئے سیٹ ڈیزائن کون کرے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

فلم Ehrengard کی ہدایتکاری آسکر ایوارڈ یافتہ Bille August کریں گے جب کہ ڈنمارک کی ملکہ اس کا سیٹ ڈیزائن کریں گی

نیٹ فلیکس کی نئی فلم Ehrengardکیلئے سیٹ ڈیزائن کون کرے گا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات کے ساتھ ساتھ نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی ملکہ اور ڈینش فورس کی کمانڈر ان چیف مارگریٹ دوم نیٹ فلیکس کی نئی فلم Ehrengardکیلئے سیٹ ڈیزائن کریں گی۔ فلم Ehrengard کی ہدایتکاری آسکر ایوارڈ یافتہ Bille August کریں گے جب کہ ڈنمارک کی ملکہ اس کا سیٹ ڈیزائن کریں گی۔ ڈنمارک کی 81 سالہ ملکہ ماہر مصور اور خاکہ نگار ہیں۔ وہ Royal Danish Ballet اور ڈینش فلمز اور ٹیلی وژن سیریز کیلئے ملبوسات بھی ڈیزائن کرچکی ہیں۔ ملکہ ڈنمارک کا کہناہے ڈینش مصورہ کیرن بلیکسن کی جمالیاتی، پر تخیل اور تصویر بنانے والی دنیاں کی کہانیوں نے ہمیشہ انہیں متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا حصہ ہونے پر انہیں بہت خوشی ہے۔ Ehrengard نیٹ فلیکس پر 2023 میں ریلیز کی جائیگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.