شوبز

” مسلمان نہیں لیکن پھر بھی۔۔۔”سنیتا مارشل نے ایسی بات کر دی کہ۔۔۔۔

اداکارہ سنیتا مارشل کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

سنیتا مارشل نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹ خصوصی طور پر انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز بڑھانے کی وجہ سے لوگوں میں ایک دوڑ لگ گئی ہے کہ کیسے لوگوں کو خود سے متاثر کروایا جائے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنے آپ کو لوگوں میں مقبول کروانے کے لئے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں اس ہی وجہ سے وہ کسی غلط راہ پر چل رہے ہیں۔ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں، اس کے اصول و ضوابط روایات و اقدار کو اپناتے اور ان پر چلتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ چاہے آپ مغربی ملک میں رہتے ہوں یا مشرقی، کسی نہ کسی حد تک انسان اپنے طور طریقوں میں تبدیلی لاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی آنے والی ماڈلز اور لڑکیاں سمجھ رہی ہیں کہ چھوٹے کپڑے پہن کر خود کو لوگوں میں مقبول بنایا جاسکتا ہے۔

میں خود ایک عیسائی ہوں، اور ہم سب مسلمان ملک میں رہتے ہیں، میں نے خود کبھی چھوٹے یا کم کپڑوں کے ڈیزائن اور فیشن کو نہیں اپنایا ہے۔ میں نے جب ماڈلنگ شروع کی تھی اس وقت بھی اتنے کپڑے پہنتی تھی کہ تمیز سے لوگوں کے سامنے جا کر کھڑی ہوسکوں اور وہ مجھے گندی نگاہ سے نہ دیکھے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا مجھے کبھی کپڑوں پر کوئی مسئلہ ہوا یا مجھے سکون محسوس نہیں ہوا تو میں نے آواز اٹھائی یا اسے پروگرام کا حصہ ہی نہیں بنی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا کہ اب آنے والی ماڈلز کو بھی اپنے لئے مثبت طریقہ اختیار کرنا چاہیئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.