شوبز

نامعلوم افراد کی فائرنگ، معروف پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ جاں بحق

کفایت شاہ باچہ اپنی منفرد آواز اور لہجے کے باعث پشتو موسیقی سننے والوں میں علیحدہ مقام رکھتے تھے اور ان کا شمار مقبول گلوکاروں میں ہوتا تھا

صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ان کی فائرنگ سے ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی کے علاقے زیدہ میں پیش آیا، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔ کفایت شاہ باچہ اپنی منفرد آواز اور لہجے کے باعث پشتو موسیقی سننے والوں میں علیحدہ مقام رکھتے تھے اور ان کا شمار پشتو کے مقبول گلوکاروں میں ہوتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.