شوبز

اہلیہ پر تشدد کا الزام، معروف گلوکار ہنی سنگھ عدالت میں پیش

بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے خلاف ان کی اہلیہ شالینی تلوار نے جنسی و گھریلو تشدد سمیت متعدد الزامات عائد کیے ہیں اور ان پر مقدمہ بھی کردیا ہے

معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ اہلیہ پر تشدد کے کیس میں نئی دہلی کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے تھے لیکن سماعت کی تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ہنی سنگھ اپنے وکلا کے ہمراہ نئی دہلی کی تیس ہزاری عدالت میں پیش ہوئے تاہم سماعت کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ کیس کی 28 اگست کو ہونے والی سماعت میں ہنی سنگھ کی اہلیہ شالینی تلوار عدالت میں رو پڑی تھیں اور کہا تھا کہ انہوں نے ہنی سنگھ کو اپنی زندگی کے 10 سال دیے اور بدلے میں انہوں نے انہیں چھوڑ دیا۔ خیال رہے کہ بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے خلاف ان کی اہلیہ شالینی تلوار نے جنسی و گھریلو تشدد سمیت متعدد الزامات عائد کیے ہیں اور ان پر مقدمہ بھی کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.