شوبز

بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کیسے ہوئی؟ پورسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

پوسٹ مارٹم میں اداکار کی کچھ اعضا کے نمونے لیے ہیں جنہیں کیمیائی تجزیے کیلئے فارنزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کیسے ہوئیے اس حوالے سے ان کا پوسٹمارٹم بھی مکمل ہوگیا ہے لیکن ڈاکٹروں نے تاحال پوسٹمارم رپورٹ خفیہ رکھی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی اسپتال میں ہونے والے پوسٹ مارٹم میں اداکار کی کچھ اعضا کے نمونے لیے ہیں جنہیں کیمیائی تجزیے کیلئے فارنزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران اداکار کے جسم پر اندرونی اور بیرونی حصوں پر زخم کے نشانات نہیں ملے تاہم میت سے حاصل کیے گئے نمونوں کے کیمیائی تجزیے کے بعد ہی موت کی وجہ کا پتہ چل سکے گا۔ خیال رہے کہ سدھارتھ شکلا ہمپٹی شرما کی دلہنیا سمیت کئی بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے رئیلٹی شوز خطروں کے کھلاڑی، جھلک دکھلا جا سیزن 6 اور بگ باس کے سیزن 13 میں بھی حصہ لیا اور بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح بھی ٹھہرے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کی وجہ جاننے کیلئے مزید تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا۔ گزشتہ روز 40 سالہ سدھارتھ شکلا ممبئی کے مقامی اسپتال میں چل بسے تھے اور ان کی موت کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا تھا۔ مقامی اسپتال میں 3 ڈاکٹروں نے گزشتہ شب اداکار کا پوسٹ مارٹم کیا تاہم اس کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.