شوبز

خواجہ سراؤں کو  ہنرمند بنانے کے لئے مہرین سید کا بڑا قدم

معروف ماڈل اور  اداکارہ مہرین سید نے خواجہ سراؤں کو  ہنرمند بنانے کا بیڑا اٹھا لیا۔

مہرین سید نےلاہور میں خواجہ سراؤں کے لیے تربیت گاہ قائم کی ہے جہاں آنے والے  خواجہ سراؤں کو  میک اَپ کے ساتھ ساتھ گرومنگ کی کلاسز بھی دی جاتی ہیں۔

مہرین سید نےاس ضمن میں بتایا کہ وہ اپنی تربیت گاہ میں خواجہ سراؤں کو مختلف ہنر سکھاتی ہیں، یہاں خواجہ سراؤں کو ہنرمند بنا کر باعزت روزگار کی فراہمی میں بھی ان کی مدد کی جاتی ہے۔

مہرین سید کے مطابق جہاں خواجہ سراؤں کو تربیت کی ضرورت ہے وہیں معاشرے کو بھی ان سے متعلق رائے بدلنی ہو گی، لوگ خواجہ سراؤں سے متعلق اپنی سوچ بدلیں تاکہ یہ بھی معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.