شوبز

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ایک بار پھر جھوٹی خبروں سے پریشان

 عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے ایک مرتبہ پھر خود سے متعلق جھوٹی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ روبہ صحت ہیں۔

گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے غلط خبریں پھیل رہی ہیں اور یہاں تک ان کے انتقال کے دعوے بھی کیے جا رہے تھے۔خود سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلنے کے بعد انہوں نے اپنے فیس بک پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ روبہ صحت ہیں۔گلوکار نے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ ایک مرتبہ پھر ان سے متعلق ایک غلط خبر پھیلانے کی کوشش جاری ہے مگر وہ مداحوں کی دعاؤں سے خیریت سے ہیں۔

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے مذکورہ پوسٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ وہ چاہنے والوں کی دعاؤں سے روبہ صحت ہیں۔ان سے متعلق فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر من گھڑت خبریں پھیل رہی تھیں، بعض یوٹیوب چینلز نے ان کے انتقال کی خبریں تک چلائی تھیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ان سے متعلق اس طرح کی غلط خبریں پھیلی ہوں، گزشتہ برس نومبر میں بھی ان سے متعلق ایسی ہی افواہیں آئی تھیں۔

نومبر 2020 میں بھی گلوکار نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے اپنے روبہ صحت سے متعلق مداحوں کو بتایا تھا۔

اسی طرح جولائی 2020 میں بھی انہوں نے خود سے متعلق غلط خبروں پر وضاحت جاری کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.