شوبز

"فوج بہادر”۔۔۔ میگھا کے ترانے نے دھوم مچادی

اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ترانہ ریلیز کر دیا ہے جس بہت پزیرائی مل رہی ہے۔
میگھا نے 6 ستمبر کی مناسبت سے خصوصی نغمہ تیار کیاہے ملی نغمے میں پاکستان کی افواج کی بہادری اور قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے ملی نغمے کی عکسبندی لاہور کے تاریخی مقامات پر کی گئی ہے۔ ترانے کو شائقین کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے ۔۔۔
اس حوالے سے گلوکارہ میگھا کا کہناہے کہ ترانے کی ویڈیو انکے یوٹیوب چینل” میگھا جی آفیشل ” اور سوشل میڈیا پر دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔۔۔
ملی نغمے کا میوزک طارق طافو نے ترتیب دیا ہے جبکہ نغمہ نگار علی بخاری ہیں۔ ملی نغمے کے ڈائریکٹر سلیم خان اور ڈی او پی آصف جاوید ہیں جبکہ ترتیب اور آرگنائزر زیشان علی جانو اور وقاص علی ہیں.

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.