شوبز

عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے 2 سال بیت گئے

اداکار عابد علی نے مارچ 1952 میں کوئٹہ میں آنکھ کھولی اورابتدائی تعلیم کوئٹہ سے ہی حاصل کی۔ عابد علی کو بچپن سے ہی فنون لطیف کی دنیا سے پیار تھا۔ وہ مختصر کہانیاں لکھا کرتے تھے اور مصور سے بھی بے حد لگاؤ تھا۔

عابد علی نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کیا اور 1973 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو گئے تھے۔ عابد علی نے 80 اور 90 کی دہائی میں کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔عابد علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامہ وارث سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔عابد علی کے مقبول ڈراموں میں ‘پیاس’، ‘دوریاں’، ‘مہندی’، ‘دیار دل’ اور دیگر شامل ہیں۔ عابد علی ہمیشہ  مختلف کرداروں میں اپنے آپ کو سمو لیتے تھے اور ہمیشہ ناظرین سے دل کھول کر داد وصول کرتے تھے

لیجنڈ اداکار نے 1993 میں ڈرامہ سیریل "دشت” سے ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا۔ صدر پاکستان نے 1985 میں عابد علی کو پرائڈ آف پارفامنس سے نوازا تھا۔

جگر کے سرطان میں مبتلا عابدعلی کو سانس کی تکلیف کے باعث 30 اگست کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ دوران علاج ہی دو سال قبل 5 ستمبر کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے اور اس طرح پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری ایک لیجنڈ اور اداکاری کی درسگاہ سے محروم ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.