شوبز

فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران بلندی سے گر کر زخمی

نامور اداکارہ و میزبان فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران بلندی سے گر کر زخمی ہوگئیں۔

فضا علی کے زخمی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں گرنے کے بعد ان کے چہرے پر تکلیف کے آثار دیکھے جاسکتے ہیں۔ فضا علی  گلوکار ‘ملکو’ کے ساتھ اپنے آنے والے مشترکہ گانے کی میوزک ویڈیو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ حادثے کا شکار ہوگئیں۔

گانے کی شوٹنگ قصور کے نواحی علاقے مین جاری تھی جہاں فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے بڑے ٹیلے سے گریں جس کے باعث انہیں سر اور کمر پر چوٹیں بھی آئی ہیں۔

فضا علی اور گلوکار ملکو نے ‘جانی’ گانا گایا ہے تاہم اداکارہ کے زخمی ہونے کے بعد شوٹنگ روک دی گئی۔

فضا علی کو معمولی زخم آئے ہیں اور انہیں بروقت طبی امداد پہنچائی گئی، جس کے بعد انہیں روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.