شوبز

عمر شریف کے اہل خانہ نے جھوٹی خبروں کی تردید کردی

مایہ ناز کامیڈین،اسٹیج اداکار و میزبان عمر شریف کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی پوسٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا سائٹس بالخصوص ٹوئٹر و فیس بک پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ عمر شریف انتقال کرگئے۔سوشل میڈیا پر نامعلوم ذرائع سے شیئر کی گئی پوسٹس میں عمر شریف کے انتقال کا دعویٰ کیا جارہا تھا اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعاؤں کی بھی درخواست کی گئی تھی۔

ٹوئٹر پر بھی کچھ لوگ ان کے انتقال کی افواہیں شیئر کرتے نظر آئے۔تاہم کچھ لوگوں نے بغیر تصدیق کے ایسی خبریں پوسٹس کرنے پر تنقید بھی کی۔ عمر شریف کے اہلخانہ سے رابطہ کیا کہ تو ان کے بیٹے جاوید عمر نے مذکورہ افواہوں کی تردید کی۔جاوید عمر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام افواہیں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

دوسری جانب آرٹس کونسل کی عہدیدار شیلا محمود نے بتایا کہ عمر شریف کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبر گردش کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.