شوبز

اقرا عزیز اور یاسر حسین کا شرمیلا فاروقی کو منہ توڑ جواب

اداکار یاسر حسین نے اپنی اقرا عزیز کی پوسٹ پر سابق رکن سندھ اسمبلی و پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بس سیاست کرکے ملک کو برباد کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شرمیلا فاروقی کی جانب سے بچے کا ڈائپر بدلنے پر مبنی اقرا عزیز کی پوسٹ پر تبصرے کا ردعمل دیا۔انہوں نے لکھا کہ ‘بھائی پیار سے مسئلہ ہے، تعریف کرنے سے بھی مسئلہ ہے، فخر کرنے سے بھی مسئلہ ہے’۔یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ‘بس سیاست کرکے ملک کو برباد کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے’۔

دوسری جانب اداکارہ اقرا عزیز نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شرمیلا فاروقی کے بیان پر ردعمل دیا۔اداکارہ اقرا عزیز نے لکھا کہ آپ کے لیے، یہ کوئی بڑی بات نہیں ہو گی لیکن مردوں سے بھری دنیا میں جو اپنی بیویوں کو ہمیشہ نہیں سراہتے جو وہ بچوں کے لیے ماں کے طور پر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا شوہر کرتا ہے! اور اگر وہ میری حمایت کرتا ہے، مدد کرتا ہے اور اس کی تعریف کرتا ہے، تو میں کیوں نہیں؟اقرا عزیز نے مزید کہا کہ ‘خواتین چاہتی ہیں کہ مرد ان کی مدد کریں اور پھر کریں تو کہتی ہیں کوئی فخر کی بات نہیں، برابری دونوں طرف ہونی چاہیے’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.