شوبز

عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری

علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے خلاف کیس جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ عفت عمر کے قابل ضمانت اورعلی گل پیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عفت عمر پیش نہ ہوٸیں اور آج کی حاضری معافی کی درخواست دی۔ عدالت نے کہا کہ عفت عمر کوٸی قانونی جواز پیش نہ کر سکیں لہذا درخواست مسترد کی جاتی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان نے تحریری فیصلہ آج جاری کیا۔ علی ظفر کیس میں عدالت نے میشا شفیع اور ماہم جمال کو سمن جاری کرتے ہوٸے طلب کیا ہے۔

عدالت نے لینی غنی، فریحہ ایوب، حسام الزمان اور فیضان رضا کی مستقل حاضری معافی کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ ملزمان مستقل حاضری کے لیے ٹھوس وجوہات بیان نہیں کر سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.