شوبز

منال خان کی شادی پر ایمن خان ناچ ناچ کر بے حال

اداکارہ ایمن خان آج کل اپنی  جڑواں بہن منال خان کی شادی پر کافی مصروف اور انجوائے کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

منال خان کی احسن محسن اکرام کے ساتھ کل بروز جمعہ شادی طے پائی ہے، اسی سلسلے میں آج کل اس جوڑی کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔منال خان کی ڈھولکی کی جہاں خوبصورت تصویروں نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہیں اُن کی بہن ایمن خان کی ایک بے حال تصویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔

ایمن خان کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تقریب کے اختتام پر اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ زمین پر بیٹھی گانے گا رہی ہیں، اس دوران گرم موسم سے پریشان ایمن خان نے زیور اتارا ہوا ہے اور بال بھی باندھے ہوئے ہیں اور گانا گانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.