شوبز

منال خان کے منگیتر احسن سوشل میڈیا پر وائرل کیوں؟وجہ سامنے آگئی

اداکارہ منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنی ڈھولکی کی تقریب پر پہنی گئی ویسٹ کوٹ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

گزشتہ شام منال خان اور احسن محسن اکرام کی مایوں کی تقریب تھی جبکہ اس سے قبل اس جوڑی کی بروز منگل ڈھولکی تھی جس کی تصویریں اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔اپنی ڈھولکی پر منال خان نے نارنجی جبکہ احسن محسن اکرام نے کریم رنگ کی شلوار قمیص اور اوپر متعدد رنگوں کے ڈئزائن سے بنی ہوئی ویسٹ کوٹ پہنی تھی۔

احسن محسن اکرام کی تصویروں کا وائرل ہونا تھا کہ انٹرنیٹ صارفین نے دلچسپ تبصروں کے ساتھ اپنے پاس موجود اشیاء اور احسن محسن کی تصویروں کا کولاج بنا کر شیئر کرنا شروع کر دیا۔کسی انٹرنیٹ صارف نے اپنا موبائل کوَر شیئر کیا تو کسی نے اپنے رجسٹر کی تصویر بنا کر شیئر کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.