شوبز

منال خان اور احسن محسن رشتہ ازدواج میں منسلک

معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 8 ستمبر سے کراچی میں ہوا تھا اور دونوں کی مایوں اور مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ان کی شادی کی تقریب 10 ستمبر بروز جمعے کو منعقد ہوئی جس میں ان کے اہلخانہ، رشتے داروں، دوستوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

دونوں کی شادی کی تقریب میں ایمن خان اور منیب بٹ نے بھی پرفارمنس کی جبکہ اداکارہ کی قریبی سہیلیوں کنزیٰ ہاشمی، صبور علی، آمنہ الیاس، اریبہ حبیب اور دیگر اداکارائوں نے بھی شرکت کی۔شادی کی مرکزی تقریب کے موقع پر احسن محسن اکرام نے سیاہ رنگ جبکہ منال خان نے روایتی سرخ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

منال خان کا عروسی لباس انس ابرار نے ڈیزائن کیا تھا جس کے ساتھ انہوں نے علی جاویری جیولرز کے تیار کردہ زیورات پہنے۔دوسری جانب احسن محسن اکرام نے اسمٰعیل فرید کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا لباس پہنا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.