شوبز

حدیقہ کیانی کو یو ٹیوب کی طرف سے بڑا تحفہ مل گیا

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گلوکاری کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے ہاتھ میں یوٹیوب کی جانب سے ملنے والا ’سلور بٹن‘ موجود ہے۔حدیقہ کیانی کو یہ بٹن یوٹیوب عہدیدارں کی جانب سے ان کے سبسکرائبرز بڑھنے کی وجہ سے دیا گیا۔گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے سبسکرائبرز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے یوٹیوب سبسکرائبرز کا بہت بہت شکریہ، ہمیں بالآخر اپنا پہلا یوٹیوب پلے بٹن موصول ہوگیا۔‘

حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’جیسا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ جانتے ہیں ہم یوٹیوب چینل پر آرکائیوز سے ویڈیو شیئر کررہے ہیں لیکن بہت جلد کچھ نئی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔‘انہوں نے لکھا کہ ’آپ سب کی محبت اور صبر کا شکریہ، میں آپ سب کی جتنی تعریف کروں وہ کم ہے۔‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.