شوبز

ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی؟وجہ سامنے آگئی

 اپنے پہلے ہی ڈرامے سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کے اعلان کے 2 ماہ بعد بالآخراس کی وجہ بھی بتادی ہے۔

ایمن سلیم نے گزشتہ روز ایک نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور گفتگو کے دوران اچانک اتنی شہرت کے باوجود شوبز سے کنارہ کشی کے اعلان کی وجہ بتائی۔

دوران انٹرویو ایمن سلیم نے اچانک شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی  کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال  پر وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ میرا تعلق کارپوریٹ سے ہے، اس لیے میں جب شوبز انڈسٹری میں آئی تو مکمل طور پر تیار نہیں تھی اور ہماری انڈسٹری باقی انڈسٹری سے کافی مختلف ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے نیویارک میں انویسٹمنٹ بینکنگ کی پھر جاب بھی کی  تو اس انڈسٹری سے یہ شوبز انڈسٹری بالکل مختلف ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو پہلے تو سمجھ نہیں آیا کہ یہ میں کرنا چاہتی ہوں یا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے میں نے شوبز سے بریک لیا کہ جائزہ لے سکوں کیا مجھے واقعی یہ کام کرنا ہے اور اگر ہاں تو پھر مستقل یہی کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.