شوبز

"اسنیپ شاٹ”۔۔۔ارمینہ خان کی فلم بین الاقوامی ایوارڈ کے لئے منتخب

اداکارہ ارمینہ خان کی شارٹ فلم ‘اسنیپ شاٹ’ کو 2 بین الاقوامی فلم فیسٹیولز ‘گولڈ مووی ایوارڈز’ اور لاس اینجلس لفٹ آف فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی شارٹ فلم کے منتخب ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ’جیسا کہ آپ کو یاد ہوگا، میں نے اور شیراز علی نے اپنی پہلی مختصر فلم اسنیپ شاٹ پروڈیوس کی تھی اسے اب گولڈ مووی ایوارڈز اور لفٹ آف گلوبل نیٹ ورک کے لیے منتخب کرلیا گیا’۔اداکارہ نے کہا کہ آپ جلد ہی ان پلیٹ فارمز میں سے کسی ایک پر فلم دیکھ سکیں گے، مجھے پوری ٹیم اور کاسٹ پر فخر ہے۔

مختصر فلم اسنیپ شاٹ کو ترکی اور پاکستان کے باصلاحیت افراد کے مابین باہمی اشتراک ک تحت ریلیز کیا گیا تھا۔اس فلم کے پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور رائٹرز پاکستان سے ہیں جبکہ شریک اداکار میرٹ کیلک اور ایہان اسیک، اور میوزک کمپوزر ترکی سے تھے۔یہ فلم ارمینہ خان کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم تھی جسے شیراز علی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.