شوبز

عمر شریف اب کس حال میں ہیں ؟ نئی تصاویر وائرل

 معروف کامیڈین عمر شریف کی اسپتال میں لی گئی نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عمر شریف کی مختلف تصاویر وائرل ہورہی ہیں جنہیں بڑے پیمانے پر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ  مداح ان  کی صحت کے لیے بھی  دعاگو ہیں۔

وائرل تصویر میں عمر شریف کو اسپتال کے بیڈ پرتشویشناک حالت میں لیٹا دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں   عمر شریف کے چہرے پر  لگی مختلف نلکیاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں جس سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ معروف کامیڈین کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

دوسری جانب سیاسی شخصیات  کا بھی عمر شریف کی عیادت کے لیے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے،حال ہی میں فاروق ستار کی جانب سے عمر شریف سے ملاقات کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.