شوبز

برٹنی اسپیئرز نے ایرانی دوست سے منگنی کر لی

امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے  دوست سیم اصغری سے منگنی کرلی ہے۔

گلوکار نے منگنی کا اعلان انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کر کے کیا جس میں وہ اپنی منگنی کی انگوٹھی مداحوں کو دکھا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یقین نہیں کر پا رہی ہیں۔

برٹنی اسپیئر زکے منگیتر سیم اصغریکا تعلق ایران سے ہے اور وہ 12 سال کی عمر سے امریکا میں مقیم ہیں اور ان دنوں بطور ماڈل، فٹنس ٹرینر اور اداکار کام کررہے ہیں۔

برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری کی دوستی  2016 میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.