شوبز

امریکہ جانے کی تیاری؛عمر شریف کے لئے ایئر ایمبولینس کا انتظام

حکومت سندھ نے اداکار عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا ہے۔

نجی اسپتال میں زیر علاج اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاج پر آنے والے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے علیل عمر شریف کے ویزے کے حوالے سے درکار ضروری دستاویزات اہل خانہ کے توسط سے امریکی سفارتخانے میں جمع کرادیے گئے ہیں۔

ممتاز اداکارعمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جو ان کے والد کے لیے دعا گو ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.