شوبز

لیجنڈی اداکار دلیپ کمار کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ

سائرہ بانو کی مشاورت اور سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا

بھارت کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا یہ فیصلہ ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 7 جولائی کو دلیپ کمار ممبئی کے مقامی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ سائرہ بانو بھی بیمار ہیں اور گزشتہ دنوں بھی ان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب سائرہ بانو نے دلیپ کمار کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے ترجمان فیصل فاروقی نے ٹوئٹ کراتے ہوئے لکھا کہ سائرہ بانو کی مشاورت اور سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.