شوبز

’’بائیکاٹ شاہ رخ خان‘‘…انتہا پسند ہندو ایک بار پھر آپے سے باہر

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ایک بار پھر انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر آگئے۔

ٹوئٹر پر آج صبح سے ہی شاہ رخ خان کیخلاف مہم چل رہی ہے اور’’بائیکاٹ شاہ رخ خان‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے، یہ مہم بھارتی ریاست ہریانہ کے بھارتی جنتا پارٹی کے اسٹیٹ انچارج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ ارون یادو نے شاہ رخ خان اور ان کی فلموں کے خلاف ٹوئٹ کرکے شروع کی ہے اور اس ٹوئٹ میں ’’بائیکاٹ شاہ رخ خان‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

ٹوئٹر پر اس مہم نے اس وقت زور پکڑا جب شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو گردش کرنے لگی جس میں وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کھلاڑی اور چیمپئنز کہہ رہے ہیں۔

اسی ٹرینڈ میں لوگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم’’پٹھان‘‘ پر بھی تنقید کرنے لگے اور لوگوں نے فلم کے نام پر اعتراض کرنا شروع کردیا کہ اگر یہ ایک اسپائے ایکشن مووی ہے تو فلم کا  نام پٹھان کیوں ہے۔

جہاں بائیکاٹ شاہ رخ خان کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے وہیں کنگ خان کے چاہنے والے بھی میدان میں آگئے ہیں  اور اس ہیش ٹیگ کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ’’وی لو شاہ رخ خان‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.