شوبز

ریحان صدیقی کی کوششیں رنگ لے آئیں؛عمر شریف کو 5 سال کا ویزہ مل گیا

 انٹرنیشنل پروموٹر ریحان صدیقی نے بتایا ہے کہ اداکار عمر شریف اور ان فیملی کو امریکہ کا 5 سالہ ویزہ مل گیا۔

اس موقع پر ریحان صدیقی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارت خانے اور کانگریس کی خاتون شیلا جیکسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون سے یہ ممکن ہوا۔ امید ہے کہ ڈاکٹر شہاب اور ان کی ٹیم کی قیادت میں آپریشن واشنگٹن ڈی سی میں کامیاب ہوگا ،انہوں نے کہا کہ عمر شریف کو جلد ہی ائیرایمبولینس کے ذریعے امریکہ پہنچا دیا جائے گا۔ جس پر پاکستان گورنمنٹ کے شکر گزار ہیں۔ عمر شریف کو زیادہ سے زیادہ کوریج دینے اور دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے میڈیا کا بہت شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان  اور سندھ گورنمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے لیجنڈ عمر شریف کے ساتھ ہر قسم کے ساتھ تعاون کیا پھر امریکہ کی خاتون جو کے کئی اداروں کی نمائندگی کرتی ہیں انہوں نے ہر طریقے سے جو تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ عمر بھائی اور ان کی فیملی انشاءاللہ واشنگٹن ڈی سی ائیر ایمبولینس پر جا رہے ہیں جہاں پر ڈاکٹر شہاب صاحب اور ان کی پوری ڈاکٹرز کی ٹیم ہر طریقے سے تیار ہے آپریشن کامیاب ہونے کے ایک کے بعد عمر شریف واپس وطن آجائیں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.