شوبز

"پردیس”۔۔۔ شاندار کامیابی پر در فشاں ناظرین کی شکر گزار

 اداکارہ درِ فشاں سلیم نے اپنے حالیہ پراجیکٹ پردیس کے بارے میں انسٹا گرام پر ایک جذباتی نوٹ لکھا ۔

سیٹ سے شوٹنگ کے دوران کی چند بی ٹی ایس فوٹوز شیئر کرتے ہوئے درِ فشاں نے لکھا ـ’’ایک تصویر جو ایمن کے پورے کردار کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔’پردیس‘ ایک ایسی چیز ہے جو مجھے اس بات پر یقین دلاتی ہے کہ جو منصوبہ اللہ آپ کیلئے بناتا ہے وہی بہترین ہے‘‘۔
اداکارہ نے پورے پراجیکٹ کے دوران اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’’ اس ڈرامہ کے اختتام پر مجھے اس سیٹ پر اپنا پہلا دن یاد آرہا ہے کہ میں ایک انتہائی قابل ڈائریکٹر اور کاسٹ کے ساتھ کام کرنے میں کتنا گھبرا رہی تھی۔ مجھے اب بھی یاد ہے کہ میں دوبارہ اسی گھر میں جا کر کہ جہاں میں نے ڈرامہ ’دلربا‘ شوٹ کروایا تھا کتنی خوش تھی‘‘۔

اداکارہ نے ڈرامے کی ڈائریکٹر مرینہ خان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان پر یقین رکھے ہوئے انہیں بہترین پرفارمنس دینا کا موقع دیا۔انہوں نے لکھا کہ مجھے ہمیشہ وہ سبق یاد رہیں گے جو آپ نے مجھے دانستہ یا نا دانستہ طور پر سکھائے۔مجھے مرینہ خان کے ڈرامے کی ہیروئن بن کر خوشی ہے‘‘۔
اداکارہ نے پروڈکشن ہاوس ’سکس سگما‘ اور اپنے ساتھی اداکاروں شائستہ لودھی، عفان وحید، عطیقہ اوڈھو، حماد شعیب سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا۔


انہوں نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ اد کیا اور کہا کہ ہر وقت مضبوط نہ بھی رہے جائے تو ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ اور ان لوگوں، ناقدین، اور مداحوں کا بھی شکریہ جنہوں نے بڑے خواب آنکھوں میں لیے ایک لڑکی کو اتنے کم وقت میں اپنے دلوں پر راج کرنے کا موقع دیا‘‘۔
ایمن کی حیثیت سے درِ فشاں سلیم کی شاندار کارکردگی نے ناظرین پر بڑا اثر چھوڑا ہے اور ڈرامے کے اختتام پر سوشل میڈیا پر مداحوں نے کھل کر جذبات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.