شوبز

اکثر ڈراموں کے اسکرپٹ بے کار ہوتے ہیں؛نازش جہانگیر کی شکایت

 اداکارہ نازش جہانگیر کا پاکستان میں بننے والے ڈراموں کے اسکرپٹ سے متعلق کہنا ہے کہ کئی ڈراموں کے اسکرپٹ بے کار ہوتے ہیں۔

نازش جہانگیر، حبا بخاری اور جنید خان نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی ۔دوران شو اِن معروف فنکاروں کی جانب سے  پاکستانی ڈراموں کے اسکرپٹ سے متعلق بھی بات کی گئی۔نازش جہانگیر کا اسکرپٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت ساری جگہوں پر ڈراموں کے اسکرپٹ اچھے نہیں ہوتے اور یہ بات اب عام ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بطور ڈرامہ شائقین بات کریں گی اور یہی ڈرامہ شائقین کا کہنا ہے کہ اسکرپٹ کچھ جگہ بے کار ہوتے ہیں۔نازش جہانگیر نے کہا کہ وہ کسی بھی ڈرامے کو سائن کرنے سے پہلے اس کا اسکرپٹ اچھی طرح سے پڑھتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اسکرپٹ پڑھنے کو ترجیح دیتی ہیں اور اسکرپٹ کے بعد وہ ڈرامے کے ڈائریکٹر کو بھی بہت اہمیت دیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.