شوبز

نور مقدم کے والد کو انصاف کب ملے گا؟ ماہرہ خان کا سوال

اداکارہ ماہرہ خان نے حکمرانوں سے سوال کیا ہے کہ نور مقدم کے والد کو اپنی بیٹی کے لئے انصاف کب ملے گا۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر نور مقدم کے والد کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ کیا اس باپ کو اپنی بیٹی کے لئے انصاف ملے گا؟ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان اور شیریں مزاری سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ ہم کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ آخر مسئلہ کیا ہے؟واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کو 23 ستمبر کو طلب کر لیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری کے بعد چالان کی کاپیاں تقسیم ہوں گی۔آئندہ سماعت پر عدالت نے تھراپی ورکس کے 6 ملزمان کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.