شوبز

بلال عباس اور حدیقہ کیانی کے ڈرامے "دوبارہ” کا ٹیزر ریلیز

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اور مقبول اداکار بلال عباس کے آنے والے نئے ڈرامے” دوبارہ” کا ٹیزر ریلیز ہوگیا۔

یہ ڈرامہ ساس بہو کی لڑائیوں اور زہریلی محبت کی کہانیوں سے وقفہ لیتے ہوئے جو کہ ڈراموں کا ایک عام موضوع ہیں، مکمل طور پر ایک بہت ہی مختلف موضوع کو چھونے جا رہا ہے۔ڈرامہ ظاہر کرتا ہے ‘جب قسمت اسے دوبارہ جینے کا ایک اور موقع دیتی ہے تو وہ یقین سے آگے جاتی ہے لیکن کس قیمت پر’ ؟ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرامے کی کہانی حدیقہ کیانی کے کردار کے گرد گھومتی ہے جو اپنے شوہر کے انتقال کے بعد ایک کم عمر لڑکے سے شادی کرلیتی ہے جس کا کردار بلال عباس نے ادا کیا ہے۔

اس میں دکھایا گیا ہے کہ دوسری شادی کرنے پر جوڑے کو اپنے ہی خاندان کی جانب سے تنقید اور رکاوٹوں کا سامنا ہوگا۔

ان کے آنے والے اس ڈرامے کی ہدایات ڈائریکٹر دانش نواز دے رہے ہیں اور یہ بلال عباس کا ان کے ساتھ پہلا ڈرامہ ہے۔

https://fb.watch/840NcoKy7L/

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.