شوبز

ماہرہ خان اور عاطف اسلم دس سال بعد”اجنبی” بن گئے

 اداکارہ ماہرہ خان اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم 10 سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔

عاطف اسلم نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے آنے والے گانے کی ایک مختصر جھلک شیئر کی۔گلوکار نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میرے نئے گانے کے ٹیزر کو انجوائے کریں کیونکہ یہ بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔‘اس کے ساتھ ہی عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کے اس نئے گانے میں اُن کے ہمراہ ماہرہ خان بھی جلوہ گر ہوں گی۔ماہرہ خان اور عاطف اسلم کے اس نئے گانے کا نام ’اجنبی‘ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.