شوبزفیچرڈ پوسٹ

بالی ووڈ کے دو میگا سٹارز سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان لڑائی کیوں پڑی؟ مادھوری ڈکشٹ کا اس میں کیا کردار تھا؟ سب کچھ بے نقاب ہو کر سامنے آگیا

ماضی میں سنجے اور مادھوری مبینہ طور پر ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور دونوں میں قریبی رشتہ بھی تھا جو کہ بعد میں کچھ وجوہات کی بنا پر ختم ہوگیا

بالی ووڈ کے دو میگا سٹارز سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان لڑائی کیوں پڑی؟ مادھوری ڈکشٹ کا اس میں کیا کردار تھا؟ سب کچھ بے نقاب ہو کر سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر دونوں کی لڑائی کی بنیادی وجہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ تھیں۔ لیکن اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ معاملے کا آغاز کہاں سے ہوا؟ ماضی میں سنجے اور مادھوری مبینہ طور پر ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور دونوں میں قریبی رشتہ بھی تھا جو کہ بعد میں کچھ وجوہات کی بنا پر ختم ہوگیا۔ مادھوری کو جب پتہ چلا کہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے تو انہوں نے اداکار سلمان خان سے رابطہ کیا۔ مادھوری چاہتی تھیں کہ سلمان، سنجے دت کو اس بات کیلئے راضی کرلیں کہ ان کی سوانح حیات نہ بنائی جائے کیونکہ اگر ایسا ہوا تو مادھوری کا نام فلم میں سنجے کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جو کہ اداکارہ بالکل نہیں چاہتی تھیں۔

سلمان خان نے جب سنجے سے بات کی تو انہوں نے صاف انکار کردیا اور یوں دبنگ خان نے سنجے سے بات کرنا بند کردی۔ یہ لڑائی اس وقت شدت اختیار کرگئی جب سنجے کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کیلئے اداکار رنبیر کپور کو کاسٹ کیا گیا جو کہ اس وقت سلمان کی مبینہ سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ کترینہ کیف کے بوائے فرینڈ تھے۔ رپورٹس کے مطابق فی الحال دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات ٹھیک ہیں، سلمان خان نے کچھ ہفتے قبل سنجے دت کو ان کی 62 ویں سالگرہ پر پرانی تصویر شیئر کرکے سالگرہ کی مباکباد بھی دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.