شوبزفیچرڈ پوسٹ

ایمی ایوارڈز 2021، کونسے اداکار پر سہرا سجا، کون سا اداکار کونسا سے اعزاز لے اڑا؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پرآنے کے بعد انٹرنیشنل شوبز میں ہلچل مچ گئی

ساکر ٹیم کے کوچ کی کہانی پر مبنی مزاحیہ شو ٹیڈ لاسو اور میئر آف ایسٹ ٹاؤن، 12 ایوارڈز میں سے 10 ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے

ایمی ایوارڈز 2021، کونسے اداکار پر سہرا سجا، کون سا اداکار کونسا سے اعزاز لے اڑا؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پرآنے کے بعد انٹرنیشنل شوبز میں ہلچل مچ گئی ہے۔

امریکا میں ٹیلی وژن پروگرامز کے لیے نامور ترین 73 ویں ایمی ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایمی ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز لاس اینجلس میں کیا گیا، تقریب کی میزبانی کے فرائض امریکی اداکار سیڈرک دی انٹرٹینر نے نبھائے۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے حالات پر مبنی سیریز دی کراؤن برطانوی ساکر ٹیم کے امریکی کوچ کی کہانی پر مبنی مزاحیہ شو ٹیڈ لاسو اور میئر آف ایسٹ ٹاؤن، 12 ایوارڈز میں سے 10 ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایپل ٹی وی پلس کے ٹید لاسو اور ایچ بی او کے Mare Of EastTown کو ایمی ایوارڈز تقریب کے پہلے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دوران تقریب ٹیڈ لاسو کو بہترین کامیڈی اور کوئن گیمبٹ کو بہترین محدود سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اسی طرح ایمی ایوارڈز میں دی کران نے بہترین ڈرامہ سیزیر کا اعزاز حاصل کیا، بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اولیویا کولمین، بہترین اداکار جوش او کونر، بہترین معاون اداکارہ گلین اینڈریسن اور بہترین معاون اداکار توبیاز مینزیز نے حاصل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کو محدود سیریز میئر آف ایسٹ ٹاؤن میں اداکاری پر بہترین مرکزی اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ بہترین ڈرامہ سیریز کے مصنف کا اعزاز برطانوی مصنف پیٹر مورگن، بہترین ڈرامہ سیریز کے ہدایتکار کا ایوارڈ دی کران کے لیے ہدایتکار جیسیکا ہوبز کو دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.