شوبز

بلال عباس نے سارہ خان اور سجل سمیت سب کے پول کھول دیئے

 اداکار نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ سارہ خان کو مہربان جبکہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کو لیجنڈ قرار دے دیا۔

حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر سوشل میڈیا صارفین سے گفتگو کی اور ان کے سوالات کے جواب دیے۔جب ’بلالینز’ ٹیم سے متعلق چند الفاظ کہنے کو کہا گیا تو بلال عباس نے کہا کہ ’ان کی محبت مجھے ہر روز بہتر بناتی ہے، میں واقعی آپ سب کا مشکور ہوں‘۔

حدیقہ کیانی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ لیجنڈ ہیں۔انہوں نے ڈنک میں اپنے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنے والے فہد شیخ سے متعلق کہا کہ ’یہ لڑکا ممبئی سپنوں کے شہر میں اپنی منزل کو ڈھونڈ کر رہے گا’۔

بلال عباس نے سجل علی، سارہ خان اور یمنیٰ زیدی سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے۔

انہوں نے بطور فنکار سجل علی کی تعریف کی اور کہا کہ ان کا خیال ہے کہ وہ دونوں بہت کامیاب میمکری آرٹسٹ بن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بلال عباس جلد سارہ خان کے ساتھ ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ نامی ویب سیریز میں بھی دکھائی دیں گے اور انہوں نے کہا کہ سارہ خان بہت مہربان اور مثبت انسان ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.