شوبز

"خدا اور محبت” ؛بیوی کو ’تھپڑ‘ مارنے کا سین دکھانے پر شرمیلا فاروقی برہم

 سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ’خدا اور محبت‘ نامی ڈرامے میں ایک خاتون کو ’تھپڑ‘ مارنے کا سین دکھانے پر افسوس اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے 19 ستمبر کو انسٹاگرام پوسٹ میں ’خدا اور محبت‘ کے سین کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مذکورہ منظر میں شوہر کی جانب سے بیوی پر تشدد کرتے دکھایا گیا۔

انہوں نے لکھا کہ مقبول ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کی نشر ہونے والی آخری یعنی 33 ویں قسط میں ڈرامے کا کردار ناظم شاہ (سہیل سمیر) اپنی اہلیہ صاحبہ (سنیتا) مارشل کو معمولی بات پر تھپڑ رسید کر دیتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ شوہر اپنی اہلیہ کو ماہی (اقرا عزیز) کے کردار کے ساتھ مزار پر جانے کے معاملے پر ہونے والی گفتگو کے دوران تھپڑ مار دیتے ہیں۔پیپلز پارٹی رہنما نے سوال اٹھایا کہ مذکورہ بات چیت کو نارمل انداز میں بھی دکھایا جا سکتا تھا مگر انہیں سمجھ نہیں آتا کہ ڈرامہ نگار تشدد کے راستے کا ہی کیوں انتخاب کرتے ہیں؟انہوں نے لکھا کہ صرف ’ٹوپی‘ کے گرنے پر ہی خواتین پر تشدد کا انتخاب کیوں کیا جاتا ہے؟

شرمیلا فاروقی نے دلیل دی کہ ڈراموں میں اس طرح خواتین پر تشدد دکھانے سے دیکھنے والے لوگ بھی مذکورہ عمل کو کاپی کریں گے۔

سابق رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ ڈرامے کے کردار یعنی میاں اور بیوی کے درمیان نارمل حالات میں بھی بات چیت ہو سکتی تھی مگر ڈراما ساز نے یہ دکھایا کہ جب کوئی مرد غصے میں آتا ہے تو وہ خواتین پر تشدد کرکے ہی پر سکون ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.