شوبز

احسن کو خوف تھا کہ کہیں میں شادی کے دن بھاگ نہ جاؤں؛ منال خان کا انکشاف

 اداکارہ منال خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر محسن احسن اکرام کو ڈر تھا کہ ان کی دلہن شادی والے دن بھاگ جائیں گی۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دونوں شادی کو ایک ہفتہ گزرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔مذکورہ ویڈیو کو منال خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کیا تھا۔مختصر ویڈیو میں منال خان اور احسن محسن اکرام کو رات کا کھانا کھانے کے دوران باتیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں منال خان شوہر احسن محسن اکرام کو کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ سب کو بتائیں کہ شادی سے آپ کو کیوں ڈر لگ رہا تھا؟

ویڈیو میں منال خان نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر کو ڈر تھا کہ ان کی دلہن شادی والے دن بھاگ جائیں گی۔ویڈیو میں احسن محسن اکرام نے تصدیق کہ واقعی وہ ان سے ڈر رہے تھے لیکن ساتھ ہی بتایا کہ انہیں یہ بھی ڈر لگ رہا تھا کہ وہ خود بھاگ جائیں گے۔

شوہر کی جانب سے شادی کو ایک ہفتہ گزر جانے اور مزے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں منال خان نے بتایا کہ انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں منال خان نے نئے جوڑوں کو تجویز دی کہ جلد شادی کریں، کیوں کہ شادی میں مزہ ہے۔

ویڈیو میں احسن محسن اکرام سے بھی منال خان نے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ شادی کے ایک ہفتے بعد انہیں کیسا لگ رہا ہے اور پھر خود ہی جواب دے دیا اور شوہر کو منع کیا کہ وہ کوئی جواب نہ دیں۔منال خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں یقین ہے کہ احسن محسن اکرام بھی خوش ہوں گے اور انہیں بھی مزہ آ رہا ہوگا۔دونوں نے 10 دن قبل کراچی میں شادی کی تھی، انہوں نے رواں برس جون میں منگنی کی تھی۔شادی کے بعد دونوں کی رومانوی تصاویر اور ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.