شوبز

ماہرہ خان اور صبا قمر کی عمر زیادہ ہے اس لئے۔۔۔۔ منیب بٹ

اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ صبا قمر اور ماہرہ خان ان سے زائد العمر ہیں، اس لیے وہ ان کے ساتھ کسی فلم میں رومانس کرنے کا کردار ادا نہیں کریں گے۔

ایک پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ اگر وہ کبھی لفٹ میں پھنس جائیں تو ان کی خواہش ہوگی کہ ان کے ساتھ رمشا خان ہوں۔

میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ اگر انہیں کسی ہارر فلم میں کاسٹ کیا جائے اور انہیں اپنی پسند کی ہیروئن کا انتخاب کرنے دیا جائے تو وہ کس کو منتخب کریں گے، جس پر اداکار نے یمنیٰ زیدی کا نام لیا۔اسی طرح جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ رومانوی فلم میں کس ہیروئن کو اپنے ساتھ کاسٹ کریں گے؟ جس پر منیب بٹ نے ایک مرتبہ پھر یمنیٰ زیدی کا نام لیا۔اسی سوال کے جواب میں منیب بٹ نے میزبان کی جانب سے صبا قمر اور ماہرہ خان کے آپشن دیے جانے پر کہا کہ مذکورہ دونوں اداکارائیں ان سے زائد العمر ہیں، وہ ان کے ساتھ کام کریں گے تو ان سے چھوٹے لگیں گے۔

انہوں نے دونوں اداکاروں کا احترام کرتے ہوئے انہیں اپنی سینئرز قرار دیا اور کہا کہ ’ماہرہ جی اور صبا جی‘ ان سے بڑی ہیں، وہ ان کے ساتھ رومانوی فلم نہیں کرسکتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.