شوبز

"انتہا ہوگئی "۔۔۔عمر شریف کو ایئر ایمبولینس کا انتظار

سندھ حکومت نے اداکار عمر شریف کو علاج کے لیے پاکستان سے امریکا منتقل کرنے کے لیے ایئر ایمبولینس سے متعلق رقم جاری کردی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے محکمہ خزانہ کے فنانس ڈویژن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام رقم ڈالرز میں جاری کی جائے۔محکمہ صحت کی جانب سے ہدایات کی گئیں کہ عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس اور اس کی سروس کی مد میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 69 ہزار 800 ” جاری کیے جائیں۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ مذکورہ رقم عمر شریف کے علاج کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے 14 ستمبر کو جاری کیے گئے 4 کروڑ روپے کے فنڈ سے جاری کی جائے۔

ساتھ ہی محکمہ صحت نے فنانس ڈویژن کو ہدایات کیں کہ تمام رقم ’آن کال انٹرنیشنل ائیر ایمبولینس‘ کے اکاؤنٹ میں بھیجی جائے۔

جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق ایئر ایمبولینس کا کرایہ ایک لاکھ 59 ہزار 800 ڈالر ہے جب کہ سروس کی مد میں بھی 10 ہزار ڈالر کے اخراجات آئیں گے۔دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایئر ایمبولینس عمر شریف کو کراچی کے آغا خان ہسپتال سے اٹھا کر امریکا کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال منتقل کرے گی۔دستاویزات کے مطابق سندھ حکومت نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کی بکنگ 16 ستمبر کو کروائی لیکن اس پر ایئر ایمبولینس کی روانگی کی تاریخ درج نہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو بھی ایئر ایمبولینس کے لیے فضائی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.