شوبز

بھارتی اداکارہ خوفناک حادثے میں جاں بحق

بھارت سے تعلق رکھنے والی اور مراٹھی فلموں میں کام کرنے والی 25 سالہ  اداکارہ ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں ہیں۔

ایشوری دیش پانڈے کی گاڑی کو رواں ماہ کی 20 تاریخ کو حادثہ پیش آیا جس میں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ ایشوری 15 ستمبر کو اپنے دوست شوبھم کے ساتھ چھٹیاں منانے گووا گئی تھی اور دونوں کار میں کہیں جارہے تھے  جبکہ کار میں سینٹرل لاک لگا ہوا تھا۔

کار ایک پل سے گزررہی تھی جب ڈرائیور نے کار کا کنٹرول کھودیا اورکار پل سے ندی میں جاگری۔

کار میں سینٹرل لاک لگا ہونے کی وجہ سے دونوں باہر نہیں نکل پائے اور دونوں کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.