شوبز

مایا علی ایک بار پھر خوفناک بیماری کا شکار؛دوست کا انکشاف

ادکارہ مایا علی کی طبیعت ایک بار خراب ہوگئی جس کے بارے میں میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے مایا علی کے حالیہ شُوٹ کی چند تصویریں شیئر کیں جس میں وہ اداکارہ کا میک اپ کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور مایا نے گردن کے گرد ایک کالر بھی باندھ رکھا ہے۔مایا علی کی یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ نے لکھا کہ مایا علی مجھے معلوم ہے کہ آپ یہ تصاویر دیکھ کر برہم ہوں گی لیکن مجھے یہ پوسٹ کرنا ضروری لگا تاکہ لوگ سمجھ سکیں کہ وہ جو اسکرین پر دیکھتے ہیں وہ تصویر کا دوسرا رُخ ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم  6 سال سے ایک ساتھ کام کررہے ہیں اور مایا کو کبھی کسی سے جھگڑا کرتے یا بدتمیزی کرتے نہیں دیکھا۔ میک اپ آرٹسٹ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ مایا کتنی بیمار ہے، اور وہ میں ہی تھا جو انہیں اسپتال لے کر گیا تھا،لیکن جب وہ چند دن بعد اسپتال سے واپس سیٹ پر آئیں تو بالکل نارمل لگ رہی تھیں، انہیں دیکھ کر کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ کتنی تکلیف میں تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.