شوبز

جمائما "لاہور” پہنچ گئی؛فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے لندن سے ہی لاہور کے سیٹ پر واپسی کرلی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی جس میں سے پہلی تصویر میں جمائما کو ایک کیمرہ اسکرین سامنے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےاس تصویر میں جمائما اسکرین کی طرف دیکھ رہی ہیں جبکہ اُن کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔تصویر میں پاکستان کے شہر لاہور کا بازار نظر آرہا ہے جس کی اُن کی آنے والی فلم کے لیے عکس بندی کی جارہی ہے۔اگلی تصویر میں لاہور کے بازار کو دِکھایا گیا جوکہ وہ اپنی فلم میں دکھائیں گی۔

جمائما گولڈ اسمتھ لندن میں اپنی فلم کے سیٹ پر موجود ہیں اور وہاں سے آن لائن لاہور کا بازار دیکھ رہی ہیں۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں جمائما نے لکھا کہ ’مغربی لندن سے لاہور کے سیٹ پر اُن کی واپسی ہوگئی ہے۔‘خیال رہے کہ جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شُوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.