شوبز

"تم فحاشی پھیلاتی ہو”۔۔۔مشال خان پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی

 اداکارہ و ماڈل مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔

اداکارہ نے یہ انکشاف انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ اسٹوری کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ہیر حلیمہ نامی خاتون کے نام سے بنے اکاؤنٹ نے ان پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی ہے۔خاتون صارف نے کمنٹ میں صارفین سے اداکارہ پر تیزاب پھینکنے کی مدد طلب کی اور ساتھ ہی مشال کو فحش قرار دیا۔

خاتون نے کمنٹ میں لکھا کہ مشال خان فحش ہیں، ان جیسی خواتین کو معاشرے سے ختم کر دینا چاہیے، ان پر تیزاب سے حملہ کرنا چاہتی ہوں، کوئی اس معاملے میں میری مدد کرے۔مشال خان نے خاتون کی دھمکی کو خوفناک قرار دیتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے لوگ اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے دھمکیاں اور تبصرے کرتے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ انہوں نے اس گھمبیر معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت درج کروا دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.