شوبز

"حریم سے شادی ہوگئی”…بلال شال سچ زبان پر لے آئے

حریم شاہ کی جانب سے بلال شاہ سے شادی کا دعویٰ کیے جانے کے بعد اب  بلال شاہ نے بھی حریم کے ساتھ شادی  کی تصدیق کر دی ہے۔

انسٹاگرام پر حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں شوہر کے ہمراہ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے دوران بلال شاہ کو موبائل میں مگن دیکھا جاسکتا ہے جس پر حریم شاہ کی  جانب سے بلال کو مخاطب کرتے ہوئے ویڈیو بننے سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ  ٹک ٹاکر  صندل خٹک کی جانب سے ویڈیو بنانے کے ساتھ حریم کے شوہر بلال شاہ سے پوچھا گیا کہ شادی ہوگئی ہے جس پر بلال شاہ کا کہنا تھا کہ ’’جی ہوگئی ہے’’۔

اس دوران حریم شاہ کی جانب سے ویڈیو  بنانے والی خاتون کو نظریں دکھا کر خاموش رہنے کا بھی اشارہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ حریم شاہ شوہر  بلال شاہ کے ہمراہ ان دنوں قطر کے دورے پر ہیں جہاں ان کی دوست صندل خٹک بھی موجود ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.