شوبز

عاطف اسلم اور ماہرہ خان کا گانا ’اجنبی‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

 عاطف اسلم اور ماہرہ خان کا نیا گانا ’’اجنبی‘‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا اوریوٹیوب پر ٹرینڈنگ میں ہے۔

گلوکار عاطف اسلم نے کچھ عرصہ قبل اپنے نئے گانے ’’اجنبی‘‘ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ سرپرائز دے کر حیران کردیا تھا کہ اس گانے میں اداکارہ ماہرہ خان ان کے ساتھ پرفارم کریں گی۔عاطف اسلم اور ماہرہ خان کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے ان کے مداح بے چین ہوگئے تھے کیونکہ دونوں 10 برسوں بعد ایک ساتھ کسی پراجیکٹ میں نظر آنے والے تھے۔ اس سے قبل دونوں ایک ساتھ فلم ’’بول‘‘ میں نظر آئے تھے جو 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔

گزشتہ روز گانا یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا جو آتے ہی چھا گیا۔ گانے کو یوٹیوب پر اب تک 4 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ گانا یوٹیوب پر نمبر 9 پر ٹرینڈ کررہا ہےاطف اسلم کا نیا گانا ’’اجنبی‘‘ ایک مختلف قسم کاگانا ہے جس کا موازنہ ان کے پرانے فاسٹ بیٹ کے گانوں سے نہیں کیا جاسکتا۔ لوگوں کو ان کا گانا پسند آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.