شوبز

عمر شریف علاج کے لیے بذریعہ ایئر ایمبولینس امریکا روانہ

عارضہ قلب میں مبتلا امیڈین عمر شریف تاخیر سے علاج کے لیے بذریعہ ایئر ایمبولینس امریکا روانہ ہوگئے۔

عمر شریف کو علاج کے لیے کم از کم ایک ہفتہ قبل امریکا روانہ ہونا تھا مگر ایئر ایمبولینس کی پاکستان آمد، اداکار کے ویزہ کے اجرا سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے ان کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی شب کراچی ایئر پورٹ پہنچ چکی تھی مگر پھر اداکار کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کی روانگی موخر کردی گئی تھی۔طبیعت خراب ہوجانے پر ایک دن تک عمر شریف کو نگہداشت کے وارڈ (سی سی یو) میں رکھا گیا تھا اور 28 ستمبر کو ان کی صحت میں بہتری کے بعد انہیں روانہ کیا گیا۔

عمر شریف کو 28 ستمبر کی دو پہر 12 بجے کے بعد کینیڈین ایئر ایمبولینس کی پرواز آئی ایف اے 1264 کے ذریعے امریکا روانہ کیا گیا۔ایئر ایمبولینس میں مریض کے علاوہ ان کے اہل خانہ اور ایمبولینس عملے کے ارکان سمیت 6 افراد بھی امریکا روانہ ہوئے۔

عمر شریف گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے علیل ہیں اور وہ کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں عارضہ قلب کے علاوہ گردوں کا مسئلہ بھی ہے جب کہ انہیں شوگر بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.