شوبز

"بول کفارہ کیا ہوگا”۔۔۔بھارتی گلوکاروں کی چوری پر پاکستانی عوام برہم

 بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار جوبن نوتیال نے ساتھی گلوکاروں کے ہمراہ مقبول پاکستانی گانے ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ کی کاپی کی بنائی گئی ویڈیوز ایک ہی دن جاری کردیں۔

’بول کفارہ کیا ہوگا‘ کو ابتدائی طور پر سحر گل خان اور شہباز فیاض قوال نے 2018 میں گایا تھا۔مذکورہ گانے کو ’بول بیٹس‘ میں پیش کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں ایک ڈرامے میں بھی شامل کیا گیا۔گانے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور جوبن نوتیال نے ایک ہی دن اس کی کاپی کی بنائی گئی ویڈیوز کو ریلیز کردیا۔حیران کن طور پر دونوں بھارتی گلوکاروں نے پاکستانی گانے کی کاپی پر بنائے گئے گانوں کی ویڈیوز کو ایک ہی دن 25 ستمبر کو جاری کیا۔

 

ان کی طرح بھارتی گلوکار جوبن نوتیال نے بھی ساتھی گلوکار دانش صابری کے ہمراہ ’دل غلطی کر بیٹھا‘ کے عنوان سے پاکستانی گانے کی کاپی کو 25 ستمبر کو ہی ریلیز کیا۔

وبن نوتیال کے مقابلے میں نیہا ککڑ کے گانے کو کافی سراہا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود شائقین، پاکستانی گانے کے بھارتی ورژن پر ناخوش دکھائی دیے اور انہوں نے دونوں بھارتی گانوں کو ناقص قرار دیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی گانے "بول کفارہ” کی شاعری اور میوزک عاصم رضا نے تیار کیا تھا اور اس گیت نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے۔اسی گانے کی وجہ گلوکارہ سحر گل خان کو راتوں رات شہرت حاصل ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.